ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / احمد پٹیل کا راجیہ سبھا الیکشن جیتناخارج ازامکان،کانگریس ممبر اسمبلی کادعویٰ،مزیدبیس ممبران اسمبلی بی جے پی میں شامل ہوسکتے ہیں

احمد پٹیل کا راجیہ سبھا الیکشن جیتناخارج ازامکان،کانگریس ممبر اسمبلی کادعویٰ،مزیدبیس ممبران اسمبلی بی جے پی میں شامل ہوسکتے ہیں

Sun, 30 Jul 2017 11:56:25    S.O. News Service

احمد آباد،29؍جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)راجیہ سبھا انتخابات سے پہلے چھ کانگریس ممبران اسمبلی کے پارٹی چھوڑنے کے درمیان کانگریس کے ایک سینئر رکن اسمبلی نے کہا ہے کہ احمد پٹیل کے لیے الیکشن جیتنا مشکل ہے کیونکہ اور بھی اپوزیشن اراکین اسمبلی کے آئندہ دنوں میں استعفیٰ دینے کاامکان ہے ۔واضح ہوکہ کل ہی کانگریس نے الزام لگایاہے کہ بی جے پی پولیس کااستعمال کرکے اس کے ممبران اسمبلی کااغواکرکے انہیں زبردستی بی جے پی میں شامل کررہی ہے۔پارٹی کے سابق سینئر لیڈر شنکر سنگھ واگھیلا کے قریبی مانے جانے والے کانگریس ممبر اسمبلی راگھوجی پٹیل نے اشارہ دیا ہے کہ وہ بھی استعفیٰ دیں گے اور بی جے پی میں شامل ہوں گے۔کانگریس نے احمد پٹیل کو آٹھ اگست کو ہونے والے راجیہ سبھا انتخابات میں امیدوار بنایا ہے۔راگھوجی نے کل نامہ نگاروں کو بتایاکہ جو کچھ اب ہو رہا ہے، اس کے لئے کانگریس اعلی کمان کے ساتھ ریاست کا پارٹی قیادت ذمہ دار ہے۔آئندہ دنوں میں تقریباََ 20کانگریس ممبر اسمبلی پارٹی سے اپنا ناطہ توڑلیں گے۔اس طرح احمد پٹیل کے لیے راجیہ سبھا الیکشن جیتنا مشکل ہوگا۔جام نگر (دیہی)سیٹ سے ممبر اسمبلی راگھوجی نے کہاکہ جب میں نے حال میں احمد بھائی سے ملا، میں نے انہیں صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا اور ان سے الیکشن نہ لڑنے کا زور دیا۔مجھے پورا یقین ہے کہ کانگریس گجرات سے راجیہ سبھا سیٹ نہیں جیت سکتی ہے۔راگھوی نے کہاکہ کیونکہ گجرات میں صرف دو اہم پارٹیاں ہیں اور اگر میں پارٹی چھوڑتا ہوں تو میرے پاس صرف بی جے پی کا ہی متبادل ہے۔میں بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ اور صوبائی صدر جیتوبھائی وگھانی سے پہلے ہی بات کر چکا ہوں اور پارٹی میں شامل ہونے کی خواہش کا اظہار کر چکا ہوں۔


Share: